اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے رام پور خاص اسمبلی حلقے میں بی جے پی و
کانگریس کے درمیان ہوئی مار پیٹ میں جہاں تھانہ لال گنج کوتوالی پولیس نے
دونوں فریقوں کی شکایت پر کراس اور تھانہ سنگرام گڑھ پولیس نے کانگریس
کارکن کی شکایت پر بی جے پی امیدوار و حامیوں کے خلاف مار پیٹ کا کیس درج
کیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ لال گنج کوتوالی پولیس نے بی جے پی امیدوار
ناگیش پرتاپ سنگھ چھوٹے سرکار کی شکایت پر امیدوار ارادھنا مشرا، مونا او
ران
کے شوہر امبیکا پرساد مشرہ سمیت چار نامزد و پچاس نامعلوم اور کانگریس
کی جانب سے وجئے مشرہ کی شکایت پر بی جے پی امیدوار ناگیش پرتاپ سنگھ چھوٹے
سرکار ،بھائی رمیش پرتاپ سنگھ سمیت پانچ نامزد و 60نامعلوم افراد کے خلاف
مقدمہ درج کیا ہے جب کہ سنگرام گڑھ پولیس نے کانگریس کارکن پشپا دیوی کی
شکایت پر بی جے پی امیدوار ناگیش پرتاپ سنگھ، چھوٹے سرکاراور پچاس نامعلوم
افراد کے خلاف مار پیٹ سمیت دیگر سنگین دفعات میں کیس درج کیا ہے ۔معالمے کی تحقیقات جاری ہے ۔